بالی وڈ رومانوی فلم رانجھنا کے پہلے گانے تم تک کی ویڈیو ریلیز

Movies Ranjhnna

Movies Ranjhnna

ممبئی(جیوڈیسک)بالی وڈ کی رومانٹک فلم رانجھنا کے پہلے گانے” تم تک کی ویڈیو ریلیز ہو گئی ہے۔رانجھنا کا گانا جاوید علی،کیرتی سگاتھیا اور پوجا ایوی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جس کی موسیقی اے آر رحمن نے دی ہے۔رانجھنا دو بچوں کی بچپن سے لڑکپن تک کے سفر اور پیارکی کہانی ہے۔دھانوش اور سونم کپور نے فلم میں مرکزی کردا ر کیا ہے،پینتیس کروڑ کے بجٹ سے بننے والی یہ فلم اکیس جون کو ریلیز ہو گی۔