ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ رومانٹک کامیڈی فلم شدھ دیسی رومانس کی تشہیری تقریب ہوئی جس میں نئے اداکار سوشانت سنگھ اور پری نیتی سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔
فلم کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کے پیار پر مبنی ہے۔ شدھ دیسی رومانس میں نئے اداکار سوشانت سنگھ اور پری نیتی کی نئی جوڑی متعارف کرائی گئی ہے۔ تشہیری تقریب میں نئے اداکار فلم کی کامیابی کے لیے پر امید نظر آئے۔ ہدایتکار منیش شرما کی یہ فلم تیرہ ستمبر کو ریلیز ہو گی۔