بالی ووڈ رومانٹک تھرلر فلم ”ایک ولن“ کا نیا ٹریلر ریلیز

Ek Villain

Ek Villain

ممبئی (جیوڈیسک) سدھارتھ ملہوترا اور شردھا کپور کی رومانٹک تھرلر فلم ”ایک ولن“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ہدایتکار موہت سوری کی اس فلم میں سدھارتھ ملہوترا اور شردھا کپور کیساتھ ساتھ رتیش دیش مکھ، شاد رندھاوا اور کمال آر خان اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

بالاجی موشن پکچرز کے بینر تلے ایکتا کپور کی پروڈیوس کردہ یہ رومانٹک سسپنس تھرلر فلم ایک ولن 27 جون کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔ فلم کا میوزک انکت تیواری، متھوں اور پریتم نے ترتیب دیا ہے۔