ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ایک بار پھر ایک ساتھ فلم میں کام کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈکون اور رنبیر کپور کے بعد کترینہ اور سلمان خان بھی ایک ساتھ نئی فلم میں نظر آئیں گے۔
فلم کی ہدایات کبیر خان دیں گے جب کہ کترینہ کیف نے بھی اس فلم میں کام کرنے کی دلچسپی ظاہری کی ہے۔ بالی ووڈ ذرائع کے مطابق کبیر خان کی اس فلم کی شوٹنگ اسی سال شروع ہوگی۔