بالی ووڈ کے گلوکار سکھویندر سنگھ اداکار بھی بن گئے

Skhuyndr Singh

Skhuyndr Singh

لاہور (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے معروف پلے بیک سنگر ویندر سنگھ بھی اداکاری کے میدان میں بھی کود پڑے ، اداکاری اور گائیکی کے ساتھ فلم کا میوزک بھی خود ہی ترتیب دیا ہے۔اس حوالے سے سکھویندر سنگھ نے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک میوزیکل فلم ہے جس میں ایک گلوکار کا ہی کردار کر رہا ہوں جس کی عکسبندی راجستھان میں 17 دنوں سے مسلسل کی جارہی ہے جس کے بعد دہلی اور ممبئی میں شوٹ کیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ فلموں میں اداکاری کی تو ہمیشہ سے آفرز رہیں مگر میں تیار نہیں تھا۔ ایک طرف دن رات فلموں کے گانوں کی ریکارڈنگز ، کنسرٹس اور ورلڈ ٹورز کے باعث شوٹنگ کے لیے وقت نکالنا ممکن نہیں ہورہا تھا۔

اب بھی یہی صورتحال ہے مگر ڈائریکٹر نے مجھے جب فلم میں میرا کردار سنایا تو رہ نہیں سکا کیونکہ یہ ایک گلوکار کی کہانی ہے ، جس کا جنون صرف میوزک ہے اور اس فیلڈ میں نام بنانے کے لیے ہر چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ سکھویندر سنگھ نے کہا کہ کیمرہ کاسامنے کرتے ہوئے اچھا لگ رہا ہے اور پھر اپنے ہی گائے ہوئے گیتوں پراداکاری کرنے کا الگ ہی مزہ ہے۔اس فلم میں اداکاری اور گلوکاری کے ساتھ گانوں کی کمپوزیشنز نایاب کے ساتھ مل کر بنائی ہیں انھوںنے کہا کہ میوزک ڈائریکٹر کا یہ میرا پہلا تجربہ نہیں اس سے قبل ’’ہندوستان کی قسم ’’ ’’بلیک اینڈ وائٹ‘‘ ، ’’ ہلہ بول ‘‘ ، ’’استتوا‘‘ ، ’’رکھت چترا‘‘ اور ’’قافلہ‘‘ کامیوزک دے چکا ہوں۔ سکھویندر نے کہا کہ یہ فلم ماہ جولائی کو سینما کی زینت بنے گی اور مجھے امید ہے کہ یہ سال رواں کی سپرہٹ فلم ثابت ہوگی۔