بالی وڈ پلے بیک گلوکار ادیت نارائن آج انسٹھ ویں سالگرہ منا رہے ہیں

 Udit Narayan

Udit Narayan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی معروف فلموں کو اپنی آواز سے سجانے والے پلے بیک سنگر ادیت نارائن آج انسٹھ ویں سالگرہ منا رہے ہیں، گلوکار کے گانے آج بھی سننے والوں کو مدہوش کر دیتے ہیں۔

ادیت جب سُر چھیڑتے تو سننے والے دم بخود رہ جاتے ، فلم من میں گلوکار محبت کرنے والوں کی زبان بنے تو شائقین دل تھام کر رہ گئے۔

لگان کچھ کچھ ہوتا ہے، دھڑکن، ویرزارا، بالی وڈ کی مشہور فلموں میں ادیت نارائن کی آواز کانوں میں رس گھولتی ہے۔ ادیت نارائن نے چونتیس زبانوں میں پچیس ہزار گانے ریکارڈ کروائے ہیں۔

نیشنل فلم فئیر، فلم فئیر، پدماشری سمیت کئی ایوارڈ گلوکار کی گیلری کی زینت ہیں۔ ادیت نارائن کا یہ سریلا سفر اتار چڑھاؤ سے بڑھا رہا لیکن ان کے گانے آج بھی شائقین کے دلوں میں بسے ہیں۔