بالی وڈ اسٹار عامر خان ایک بار پھر نشانے پر

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) عامر خان ایک بار پھرنشانے پرآگئے،بالی وڈ سپر اسٹار کے خلاف اب ڈپارٹمنٹ آف انڈسٹریل پالیسی اینڈ پروموشن نے آواز اٹھا دی۔

عامر خان نے بھارت میں عدم برداشت سے متعلق اپنی رائے کا اظہا کیا کیا، کئی حلقوں نے برادشت کا دامن ہی ہاتھ سے چھوڑدیا،عامر خان کے خلاف بہنے والی گنگا میں ڈپارٹمنٹ آف انڈسٹریل پالیسی اینڈ پروموشن نے بھی اپنے ہاتھ دھو لئے،ڈی آئی پی پی کے سیکریٹری نے مودی سرکار کے سامنے اپنے نمبر بڑھانے کے لئے پی کے پر تازہ بیان داغ دیا۔

احمدآباد میں ایک تقریب میں امیتابھ کانت بولے،عامر خان نے عدم برداشت پر بیان دے کر بھارت کےتشخص کونقصان پہنچایا،عامر خان کو بھارت کے سیاحتی سفیر کے عہدے سے ہٹانا درست ہے،کیوں کہ اگر بھارت کا برانڈ سفیریہ کہے گا کہ بھارت میں عدم برداشت ہے تو سیاح بھارت نہیں آئیں گے،برانڈ ایمبیسیڈر کا کام برانڈ کو فروغ دینا ہے اسے تباہ کرنا نہیں۔

عدم برداشت سے متعلق بیان عامر خان کو خاصا مہنگا پڑا ہے،انہیں انکریڈیبل انڈیا مہم کے بعد روڈ سیفٹی مہم سے بھی ہٹادیا گیا تھا ۔