بالی وڈ سٹار اکشے کمار اجے دیوگن کے اعزاز میں افطار ڈنر دینگے

Akshay Kumar, Ajay Devgan

Akshay Kumar, Ajay Devgan

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی وڈ دنیا میں خطروں کے کھلاڑی کہلانے والے ایکشن ہیرو اکشے کمار اپنے آن سکرین حریف اجے دیوگن کے اعزاز میں 6 چھ اگست کو ممبئی کے مہنگے ترین ہوٹل میں افطار ڈنر دیں گے۔

جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل میں دی جانے والے اس افطار ڈنر میں اکشے کمار، سوناکشی سنہا،معروف اداکار شترو گن سنہا ہوں گے جبکہ ڈرامہ کوہین ایکتا کپور، انکے بھائی تشار کپور اور انکے والد جیتندر بھی شرکت کریں گے۔ اکشے اس افطار ڈنر کا اہتمام اپنی فلم ونس اپون اے ٹائم ان ممبی کی تکمیل کی خوشی میں دے رہے ہیں۔

جو آئندہ ماہ بالی وڈ اور دینا بھر کے سینمائوں میں ریلیز کی جاے گی۔تقریب میں ہدایت کار ملن لتھرایا، اداکار عمران خان اور فلم کی ہیروین کنگنا رانوت بھی خصوصی شرکت کریں گی۔ اکشے نے بتایا کہ وہ ذاتی طور پر فون کر کے اکشے کو افطار ڈنر میں آنے کی دعوت دیں گے۔