بالی ووڈ سٹار کرینہ کپور آج 34 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

Kareena Kapoor

Kareena Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ میں بے بو کے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور خان آج 34 ویں سال گرہ منارہی ہیں۔ کرینہ کپور نے 21 ستمبر انیس سو اسی کو بھارتی شہر ممبئی میں بالی ووڈ کے نامور کپور خاندان میں جنم لیا۔

کرینہ نے 2000 میں اپنی پہلی فلم “رفیوجی “سے ہی ناقدین کے دل جیت لیے 2001 میں فلم “مجھے کچھ کہنا ہے” سے کرینہ نے باکس آفس پر بے پناہ کامیابی سمیٹی۔ اس فلم نے ان کے لیے کامیابی کے تمام دروازے کھول دیئے۔

کرینہ کی مشہور فلموں میں اشوکا ، کبھی خوشی کبھی غم، چمیلی، دیو، اومکارہ، جب وی میٹ، گول مال، تھری ایڈیٹس، باڈی گارڈ، راون اور ہیروئن شامل ہیں۔ کرینہ 16 اکتوبر 2012 کو پٹودی کے نواب اور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کیساتھ ازدواجی بندھن میں منسلک ہو گئیں۔ کرینہ کپور ان دنوں اپنی نئی فلمیں شدھی اور گول مال کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔