بالی وڈ سٹار کرشمہ کپور آج چالیسویں سالگرہ منا رہی ہیں

 Karisma Kapoor

Karisma Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور آج اپنی چالیس ویں سالگرہ بہن کرینہ کپور اور بچوں کے ساتھ منائیں گی۔

خوبرو حسینہ کرشمہ کپور نے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز فلم پریم قیدی سے کیا۔ سپنے ساجن کے میں کرشمہ کی معصوم اداکاری مداحوں کو خوب بھائی۔

عامر خان کے مقابل کرشمہ کی فلم راجہ ہندوستانی نے اداکارہ کو نئی پہچان دی ۔ دل تو پاگل ہے میں بھی کرشمہ کی اداکاری نے لاکھوں دلوں کا چین چرایا۔

اداکارہ نے جانور، رشتے، بیوی نمبر ون، سہاگ سمیت بالی وڈ کو بے شمار کامیاب فلمیں دیں۔ شادی کے بعد فلمی دنیا کو خیرآباد کہنے والی کرشمہ کپور شوہر سے علیحدگی کے بعد ایک بار پھر بالی وڈ میں قدم رکھ چکی ہیں۔