بالی وڈ اسٹار سلمان خان بھارت کی پرکشش شخصیات میں سر فہرست

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ فلموں میں کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے دبنگ اسٹار سلمان خان پرکشش شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے۔

بھارت کے16 شہروں میں ہونے والے ایک سروے میں سلمان خان کو بھارت کی سب سے زیادہ پر کشش شخصیت قرار دے دیا گیا ہے۔

لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن دوسرے جبکہ تیسرے نمبر پر شاہ رخ خان رہے۔اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کترینہ کیف کو پیچھے چھوڑ دیا۔ رنبیرکپور،ہیما مالنی اورعامر خان بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔