ممبئی(جیوڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے دت کو مزید مہلت دینے سے انکار کر دیا،سنجے دت آج گرفتاری دیں گے۔بالی وڈ اداکار سنجے دت کو بھارتی سپریم کورٹ نے چارہفتوں کی مہلت دی تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔سنجوبابا کی ان دنوں سات فلمیں زیر تکمیل ہیں جن کا بجٹ دوسو اٹھہتر کروڑ ہے۔
دو پروڈیوسروں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی کہ سنجے کو فلموں کے مکمل ہونے تک وقت دیا جائے،جسے سپریم کورٹ نے مستر د کردیا۔سنجے دت کو انیس سوترانے میں ممبئی حملوں کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں ساڑھے تین سال کی سزا سنائی گئی ہے۔