ممبئی (جیوڈیسک) پاکستان گلوکار طاہر شاہ کے گیت ’’آئی ٹو آئی‘‘ کی شہرت بالی ووڈ تک پہنچ گئی ہے اور اب تو بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن اور رنویر سنگھ بھی ان کے دیوانے نکلے۔
پاکستانی گلوکارطاہر شاہ کے مشہور گیت ’’آئی ٹو آئی‘‘ کی دھوم بالی ووڈ میں بھی پہنچ گئی ہے جب کہ بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستارے ان کے مداح نکلے۔ بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ادا کار رنویرسنگھ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے طاہر شاہ کی طرح گانے کا چیلنج دیا جس پر رنویر سنگھ نے چیلنج پوراکرنے کی ٹھانی لیکن ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
دوسری جانب رنویر سنگھ ہریتھک روشن کا چیلنچ پورا نہ کرسکے اور گلوکار طاہر شاہ طاہر شاہ کا گیت ’’آئی ٹوآئی ‘‘گانے میں ناکام رہے البتہ انہوں نے ڈب میش ویڈیو تیار کرکے ٹویٹ کردی اور ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں کبھی بھی پاکستانی گلوکار کی طرح نہیں گا سکتا پر ہریتھک روشن کے لیے کوشش ضرور کرسکتا ہوں۔