بالی وڈ کے دبنگ خان کا دبنگ انکار

Dabangg

Dabangg

ممبئی(جیوڈیسک)بالی وڈ کے دبنگ خان کا دبنگ انکار،شاہ رخ خان کے ساتھ گانا فلمبند کرانے کی پیش کش کو فوراسے پیشتر ٹھکرادیا۔دبنگ خان اورکنگ خان میں مسابقت اورمقابلے کی دوڑکوئی نئی نہیں۔جوکبھی کبھی دشمنی کی صورت اختیارکرتی نظرآتی ہے۔

بھارت کے مقبول ترین میگزین کی رپورٹ کے مطابق ایسی ہی صورتحال اس وقت دیکھنے میں آئی جب فلم بمبے ٹاکیز کے ایک گانے کیلیے چلبل سلمان خان سے رابطہ کیاگیا اور انھیں بتایا گیا کہ اس خصوصی گیت میں کئی نامور اداکا رپرفارم کریں گے۔

ان میں شاہ رخ خان بھی شامل ہیں۔یہ سننا تھاکہ دبنگ خان نے کچھ سوچے بغیرایک لمحے میں خصوصی گانے کی پیش کش ٹھکرادی اورپروڈیوسرزمنہ دیکھتے رہ گئے۔مختصردورانیے کی فلم بمبے ٹاکیز بالی وڈکے سوبرس مکمل ہونے پربنائی جارہی ہے۔جسے چار معروف ہدایتکار دیباکر بینرجی، انوراگ کشیپ، کرن جوہر اور زویا اختر مل کر بنا رہے ہیں۔