بالی وڈ میں کامیابیاں، دپیکا کی ہالی وڈ پرواز کی تیاریاں

Deepika Pdukun

Deepika Pdukun

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد شوخ و چنچل اداکارہ دیپکا پڈوکون نے ہالی وڈ کی فلم نگری میں قدم جمانے کیلئے تیاریاں پکڑ لیں۔ خوبصورت اداکارہ کو فاسٹ اینڈ فیوریس پارٹ سیو ن میں اداکاری کی پیش کش ہو چکی ہے۔

بالی وڈ میں ان دنوں شوخ و چنچل اداکارہ دیپکا پڈوکون کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ پہلے یہ جوانی ہے دیوانی نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔ پھر چنائی ایکسپریس خوب فراٹے بھرتی دکھائی دی۔ کنگ خان اور دیپکا کی جوڑی نے تو فلم بینوں کے دل موہ لئے کامیابیوں کے اس سفر میں رام لیلی نے تو چار چاند لگا دئیے۔

فلم نے ثابت کر دیا نرم و نازک دیپکا پڈوکون اداکاری اور خوبصورتی میں سب سے آگے ہے۔ بات یہی نہیں ختم ہوتی بالی وڈ کی یہ خوبصورت اداکارہ ہالی وڈ میں قدم رکھنے کیلئے پرتول رہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے۔

انہیں ہالی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیورس کے نئے حصے میں اداکاری کی پیش کش ہوئی تھی لیکن رام لیلا کی شوٹنگ کے باعث انہوں نے حامی نہیں بھری لیکن اب اداکارہ دیپکا پڈوکون کا کہنا ہے وہ ہالی وڈ میں مختصر مگر اہم کردار نبھائیں گی۔