ڈیلس (جیوڈیسک) امریکی ڈر گئے ہیں، خبردار کوئی بم کا نام نہ لے۔ ڈیلس میں 12سالہ سکھ بچے نے مذاق میں کہاکہ میرے پاس بم ہے تو کلاس فیلوز گھبرا گئے، پرنسپل نے پولیس کو بلالیا، ارمان سنگھ کو تین دن کے لیے جیل میں بند کردیا گیا۔
چھوٹے سے مذاق کی بڑی سزا ملی، امریکا میں 12سالہ سکھ طالب علم اسکول سے جیل پہنچ گیا۔امریکی شہر ڈیلس کے ہائی اسکول کے 12سال کے طالب علم ارمان سنگھ نے کلاس فیلوز کو مذاق،مذاق میں کہا کہ اس کے پاس بم ہے۔
ساتھیوں نے پرنسپل کو شکایت لگا دی اور پرنسپل بچوں سے بھی دو ہاتھ آگے نکلیں۔ ارمان سے پوچھ گچھ کے بجائے فوراً پولیس کو کال کرلیا،پولیس نے بھی بچے کو تین دن کے لیے جیل بھیج دیا۔
بچے کے والدین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ صرف ہنسی مذاق کرنے پر بچے کو جیل بھیجنا بڑی زیادتی ہے۔
کچھ عرصہ پہلے ڈیلس ہی کے ایک اسکول میں مسلمان بچے احمد نے گھڑی تیار کی تھی،اسکول انتظامیہ نے اس پر بم کا شبہ ظاہر کیا تھا، بعد میں امریکی صدر نے اس واقعے پر معذرت بھی کی تھی۔