بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کے الزام پر جرمنی میں 4 القاعدہ کارکنوں کو سزا

German Court

German Court

برلن (جیوڈیسک) جرمن عدالت نے بم دھماکوں کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں 4 افراد کو 9 برس تک کی سزا سنائی ہے۔

القاعدہ گروپ کے سرغنہ مراکشی نژاد آدم کبیر کو دہشتگرد گروپ کا رکن اور سازش کا منصوبہ ساز بتایا جاتا ہے۔

پراسکیوٹر نے بتایا کبیر کو اس حوالے سے پاکستان، افغانستان سرحد پر موجود تربیتی کیمپ سے القاعدہ رہنماﺅں نے ہدایات دیں مراکشی نژاد جرمن جمیل صدیقی، 7 برس، ایرانی نژاد جرمن شہری عمیر چابی ساڑھے 5 برس، جلیل سمسک کو ساڑھے 4برس کی سزا سنائی گئی۔