بم ڈسپوزل اسکواڈ کی عقلمندی!

Lahore

Lahore

لاہور : مورخہ 12فروری 2015ء کو یاہو نیوز کے دفتر کے مرکزی دروازے سے 20فٹ دور ایک بوتل بم نما چیز کا دھماکا ہوا دھماکے کی آواز دفتر کی بلڈنگ کے چاروں فلورز پر زور دار آواز کے ساتھ سنی گئی مذکورہ دھماکہ فرئر بزنس سینٹر کے سیکنڈ فلور کی سیڑھیوں پر رکھے ہوے ڈسٹ بن میں ہو ا تھا۔

دھماکے سے ڈسٹ بن سے آگ اور دھواں نکلنا شروع ہوگیا تھا جس پر بلڈنگ میں موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی ڈال کر آگ بجھانے کی کوشش بھی کی کیو ں کہ اس وقت آگ پر قابو نہ پایا جاتا تو بلڈنگ میں موجود افراد کی جان و مال کو سنگین خطرہ لا حق ہو سکتا تھا مذکورہ واقعہ کی اطلاع ایڈیٹر یاہونیوز کے فوراً حکام ِ بالا کو دی مگر پریڈ ی پولیس نصف گھنٹے تاخیر سے پہنچی اسی اثناء میں ڈسٹ بیبن سے مسلسل دھواں نکلتے دیکھ کر بلڈ نگ کے کچھ افراد نے ہمت کر کے ڈسٹ بن کو بلڈنگ سے باہر پھینک دیا۔

بلڈنگ کے باہر روڈ پر پھینکنے کے بعد معلوم ہوا کہ ڈسٹ بن کے اندر بارودی مواد موجود تھا جو کہ مسلسل دھماکے سے جلتا رہا بلا آخر آدھے گھنٹے بعد مذکورہ بارودی مواد مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا ۔نصف گھنٹے بعدپر یڈی تھانے کا ASIاللہ دتہ موقعہ پر پہنچا اور کہا کہ ڈسٹ بن کو بلڈنگ سے باہر پھینک کر سنگین جرم کیا گیا ہے کیوں کہ ASIکہ بقول دھماکے کہ شواہد ضائع ہوگئے

ہیں مذکورہ ASIکو بلڈنگ کے چوکیدار اور گارڈز نے آگاہ کیا کہ چونکہ ڈسٹ بن میںلگی آگ سے بلڈنگ کو آگ لگنے کا خدشہ تھا اسلئے لوگوں کی جان ومال کو بچانے کے لئے ڈسٹ بن کو بلڈنگ سے باہر پھینک دیا گیا تھا مگر مذکورہ ASIمصر رہا کہ وہ ڈسٹ بن کو بلڈنگ سے باہر پھینکنے والوں کو تھا نے لے کر جائے گا بعد ازاں مذکورہ ASIکئی لوگوں کو مجبور کر کے تھانے لے گیا جہا ں ان سے توڑجوڑ کر کے کئی گھنٹے بعد چھوڑا گیا۔

سب سے زیادہ بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم کی عقلمندی کے مظاہرے پر حیرت ہوئی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے جل کر راکھ ہونے والے بارودی مواد کو کاغذ میں لپیٹ کر اسے دوبارہ آگ لگا کر ٹیسٹ کرنے کی کوشش کی ،واضح رہے کہ مذکورہ مواد جل کر خاکستر ہوچکا تھا ۔مگر ٹیم نے خاکستر مواد کو دوبارہ خاکستر کرنے کی کوشش کی شاید انہیں پڑھایا نہیں گیا تھا کہ بارود ایک بار دھماکہ سے جل کر خاکسر ہوجائے تو وہ دوبارہ نہیں جل سکتا !

واضع رہے کہ پریڈ ی تھانے کا ASIاللہ دتہ مسلسل 5 سالوں سے اسی تھا نے پر کماو پوت کے طور پر براجمان چلا آرہا ہے ۔پریڈی تھانے میں کوئی بھی SHOصرف چند ماہ تک ہی سیٹ پررہتا ہے مگر مزکورہ ASI پانچ سالوں سے مستقل طور پر اسی تھانے میں موجود ہے۔اور اسے کوئی بھی یہاں سے نہیں ہٹا پایا ۔جس کی وجہ واضح ہے۔