بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے ایم کیو ایم کی عوامی تائید کو ختم نہیں کیا جاسکتا ،11مئی کو تاریخ فتح حق پرستوں کا مقدر ہے اقبال محمد علی خان

کراچی : حق پرست اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA-256 اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کا راستہ عوامی فلاح کا راستہ ہے عوامی حقوق کی جدوجہد اور بلاتفریق عوامی خدمت ایم کیو ایم کے ایک ایک کارکن کا شعار ہے ،بم دھماکے اور دہشر گردی کے ذریعے ایم کیو ایم کی عوامی تائید کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

عوا م کا قائد تحریک محترم الطاف حسین پر غیر متزلزل اعتماد ہے اور انشا اللہ ہمیشہ قائم رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی میں ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 109کے زیر اہتمام منعقدہ انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے حق پرست صوبائی اُمیدوار حلقہ PS-119ارتضیٰ فاروقی اور حلقہ PS-120کے اُمیدوار نشاط محمد ضیاء قادری نے بھی خطاب کیا۔

حق پرست اُمیدوارن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کے باعث ایک بڑے جلسہ عام میں تبدیل ہوچکا تھا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست اُمیدوار قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ عوام اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے مسائل حل اور ملکی ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں 11مئی کو تاریخی فتح حق پرستوں کا مقدر ہے۔

انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہPS-119ارتضیٰ فاروقی نے کہا کہقائد تحریک محترم الطاف حسین کا نظریہ پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن ہے ایم کیو ایم اقتدار میں آکر عوامی زندگی کے ہر شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائے گی ارتضیٰ فاروقی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 11مئی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لاکر متحدہ قومی موومنٹ کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر ملک کی خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر حق پرست اُمیدوار صوبائی حلقہ PS-120نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ ملک کے مظلوم اور متوسط طبقے کے عوام 11مئی کو اپنے ووٹ کے ذریعے تبدیلی کی داغ بیل ڈال سکتے ہیں ،گلیوں اور محلوں سے قیادت نکال کر ایوانوں تک پہنچا نے کا اعزاز صرف ایم کیو ایم کو حاصل ہے اور انشا اللہ ایم کیو ایم ملک بھر سے کامیاب حاصل کرکے ملک سے بھوک ،غربت اور لاقانونیت کا خاتمہ کرکے خوشحالی کے سفر کا آغاز کرے گی۔

Election Comping

Election Comping