مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف مغربی کنارے میں عوام سراپا احتجاج ہیں، جسے دبانے کیلئے اسرائیلی اہلکار روایتی ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔
صیہونی فورسز کی بہیمانہ کارروائیوں کیخلاف مغربی کنارے کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی کی، فلسطینی پرچم اُٹھائے مظاہرین ظالمانہ کارروائیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کررہے تھے۔
غزہ میں معصوم بچوں اور خواتین کو گولیوں کا نشانہ بنانے والے اسرائیلی اہلکار مغربی کنارے میں احتجاج دبانے کیلئے آنسو گیس اور ربر کی گولیوں کا سہارا لے رہے ہیں۔
نہتے مظاہرین نے گولیوں کا جواب پتھروں سے دیا۔ اسرائیلی پولیس نے مختلف مقامات پر پوزیشنز سنھال لی ہیں اور لوگوں کو بذور طاقت احتجاج سے روکا جارہا ہے۔