منشیات کی فروخت کے خلاف حیدرآباد میں ریلی

Drug

Drug

حیدرآباد (جیوڈیسک) سماجی تنظیم ایم کے فاؤنڈیشن کی جانب سے منشیات کی فروخت کے خلاف حیدرآباد میں ریلی نکالی گئی، اولڈ کیمپس سے پریس کلب تک نکالی جانے والی ریلی میں مردوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی، ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہنواز دل، ڈاکٹر دلیپ دولتانی، پنہل ساریو، رزاق عمرانی اور دیگر نے کہا کہ سندھ میں کھلے عام منشیات کی فروخت جاری ہے اور منشیات فروخت کرنے اور خریدنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے

انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں نے ایک یہ تاثر قائم کررکھا ہے کہ ہندو مذہب میں شراب اور دیگر نشے جائز ہیں جو کہ سراسر غلط ہے، انہوں نے کہا کہ منشیات فروش ہندوؤں کے نام سے شراب فروخت کرکے ہندو مذہب کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہندوؤں کی مذہبی کتاب گیتا میں بھی واضح الفاظ میں لکھا ہوا ہے کہ شراب حرام ہے، اس کے باوجود ہندوؤں کے نام سے شراب فروخت کی جارہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔