واشنگٹن (جیوڈیسک) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب ’میں ملالہ ہوں‘ (آئی ایم ملالہ) کو جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے نصاب میں شامل کر لیا گیا۔
جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی کتاب نے پوری دنیا میں پڑھنے والوں کو متاثر کیا ہے اور اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے آئی ایم ملالہ کو یونی ورسٹی کے نظاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فخر پاکستان ملالہ یوسفزئی کو پوری دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ ملالہ پر 2012 میں سوات میں طالبان نے ان کے سر پر گولیاں ماری تھیں جس کے بعد کئی ماہ تک وہ پاکستان اور برطانیہ میں زیر علاج رہیں۔