کئی کتابوں کے مصنف شاعر اور ٹیچر دلپزیر شاد قتل

 Police

Police

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) کئی کتابوں کے مصنف شاعر اور ٹیچر دلپزیر شاد قتل۔ نامعلوم افراد نعش جنگل میں پھنک کر بھاگ گئے۔ پولیس تھانہ کلر سیداں ملزمان تک پہنچنے میں ناکام۔ تفصیل کے مطابقکئی کتابوں کے مصنف شاعر اور ٹیچر دلپزیر شاد کو قتل کر دیا گیا ہے۔نامعلوم افراد نعش جنگل میں پھنک کر بھاگ گئے۔

نعش رات بھر جنگل میں رہنے اور بارش پڑنے سے خراب ہو گئی ۔پولیس تھانہ کلر سیداں ملزمان تک پہنچنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔ جبکہ معلوم ہوا ہے کہ نعش رات بھر جنگل میں رہی اور پولیس کو اطلاح ہونے کے باوجود پولیس کی غفلت سے نعش رات بھر شدید بارش میں پڑی رہی ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اور مطالبہ کیا ہے کہ پولیس قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔