کتاب اور قلم سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے: ملالہ

Malala

Malala

برمنگھم (جیوڈیسک) علم کی شمع ملالہ نے یورپ کی سب سے بڑی لائبریری آف برمنگھم کا افتتاح کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کتاب اور قلم سے دہشت گردی کو شکست دی جا سکتی ہے۔ لائبریری آف برمنگھم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ میں اسکول میں لائق طلبہ تھی۔

آج کا دن میرے لئے بہت اہم ہے۔ ملالہ کا کہنا تھا پاکستان کے بعد برمنگھم میرا دوسرا گھر ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے کہا تعلیم سے دنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ کتاب اور قلم کی دنیا کی وہ طاقت ہے جس کے تحت دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جا سکتا ہے۔ واضح رہے گزشتہ سال سوات میں ملالہ یوسف زئی کے اسکوں کی وین پر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ۔