بوم بوم آفریدی کی زندگی پر مبنی فلم پاکستانی سینما سکرین کی زینت بن گئی۔ “میں ہوں شاہد آفریدی” ریلیز کے پہلے ہی دن شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز بن گئی۔ فلم کے پریمئیر میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شاہد خان آفرید ی کو اگر کرکٹ کی تاریخ میں عوام میں سب سے زیادہ مقبول کھلاڑی کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔
پاکستانیوں کو 2009 کیٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاہد آفریدی کی یادگار پرفارمنس اب تک یاد ہے۔ اب انہی بوم بوم آفریدی کی زندگی پر مبنی فلم “میں ہوں شاہد آفرید ی” کو لانچ کر دیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو شاہد آفریدی بننا چاہتا ہے۔ مرکزی کرداروں میں ہمایوں سعید، جاوید شیخ، ماہ نور بلوچ، نعمان حبیب اور دیگر شامل ہیں۔
فلم میں ایکٹنگ کرنے والے اداکاروں کا کہنا ہے کہ یہ فلم شائقین کو ہر گز مایوس نہیں کرے گی۔ فلم کے پریمئیر میں شائقین کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات بھی موجود ہیں جو فلم کے حوالے سے کافی پر جوش دکھائی دیتے ہیں۔ فلم کا گانا “جیڑا وی ہے آن دے” میں شاہد آفریدی بطور مہمان اداکار اداکاری کرتے بھی نظر آئیں گے۔