بوم بوم آفریدی کے زمبابوے کے خلاف 23 رنز اور 3 وکٹیں

Afridi

Afridi

بوم بوم افریدی نے زمبابوے کے خلاف ایک بار پھر بیٹ اور بال کے ساتھ میچ وننگ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ثابت کردیا کے ان میں اب بھی دم ہے۔ بوم بوم آفریدی یہ وہ نام ہے جس کو سن کر شائقین کے جوش خروش میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے۔ اور کیوں نہ ہو شاہد آفریدی کی کارکردگی ہی اتنی دھواں دار ہوتی ہے کہ ہر کوئی آش آش کر آٹھتا ہے۔

ایسا ہی کچھ بوم بوم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھی کیا۔ بیٹنگ پر آئے تو سولہ گیندوں پر ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے جارحانہ تئیس رنز اسکور کر گئے۔ اور اس بار شائقین کے لئے کمال حیرات یہ بھی تھی کہ بوم بوم ناٹ آوٹ رہے۔ بولنگ میں بھی ان کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی۔

آفریدی نے تین کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔ پہلے انہوں نے ویسو سیباندا کو بولڈ کیا جس کے بعد مروما کو سرفراز کے ہاتھوں اسٹمپ کرایا اور پھر ایلٹن چگمبورا کو بولڈ کرکے زمبابوے کی ٹیم کی کمر ہی توڑ دی۔ یوں شائقین کے دل پر راج کرنے والے بوم بوم آفریدی نے زمبابوے کے کھلاڑیوں پر اپنی دہشت بیٹھادی جو یقیننا آگے آنے والے میچز میں بھی قائم رہے گی۔