اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سرحدی باڑ پر افغان طالبان کا مؤقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرحدی باڑ پر افغان طالبان کا مؤقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے، افغانستان کیلئے جو ہم کر سکتے تھے کر رہے ہیں، افغانستان میں ہم امن اور بہتری چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے پر ہمارے بھارت کے ساتھ کوئی تعلق تو نہیں ہے،مودی کو اگر پاکستان میں آنے سے دقت ہے تو نہ آئیں ویڈیو لنک سے اجلاس میں شرکت کرلیں، بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سارک فورم کو آگے لے کر چلنا چاہتا ہے، بھارت نے اس فورم پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے جب کہ پاکستان سارک کی میزبانی کیلئے مکمل تیار ہے۔