نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی فوج نے کئی روز سے پاکستان کی سرحد پر جارحیت شروع کر رکھی ہے جس سے پاکستانی علاقوں میں متعدد افراد شہید ہو چکے ہیں۔
امریکا بھی اس جارحیت کی مذمت کر چکا ہے لیکن بھارت کسی طور باز نہیں آ رہا ہے۔ اب بھارتی وزیر دفاع نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا پینترا بدلا ہے اور اپنی فوج کو لگام ڈالنے کے بجائے پاکستان کو دہی دھمکی دی ہے۔ وزیر دفاع نے ہرزہ سرائی کی ہے کہ سرحد پر فائرنگ کی صورت میں مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی عالمی قوانین بھی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے۔ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ بھارت کو لگام دے۔