مہمند ایجنسی: سرحدی علاقہ خویزی میں محفل حُسن قرات۔فاٹا سے حفظ کرام کی شرکت۔ سریلی آوازوں میں تلاوت قران، قراء نے سماع باندھ لیا۔ لیفٹنٹ کرنل امتیاز خان ، اے پی اے عبداللہ شاہ اور جید علمائے کرام ،قومی ملکان عمائدین اور عوام کی کثیر تعداد کی شرکت۔ مہمان حفاظ کرام اور مقامی قراء حضرات کو تحفے تحائف دئے گئے۔انتظامات سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ مہمند ایجنسی نے پروگرام کا اہتمام کیا تھا، سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
مہمند ایجنسی کی سرحدی تحصیل خویزے ملک احمد کلی میں محفل حسن قرات کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں مہمند ایجنسی کے تمام مکاتب فکر سے وابستہ دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے حفاظ کرام اور قراء نے حصہ لیا۔جبکہ ملاکنڈ ڈویژن سمیت فاٹا کے قبائلی علاقوں خیبر ایجنسی، باجوڑ ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کے قراء نے بھی خوبصورت آوازوں میں قرات کا مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے روح پرور تقریب سے خوب دینی اور روحانی تسکین حاصل کی۔
قرات کے اس خصوصی محفل میں سرحدی علاقوں میں فورسز کے نگران لیفٹنٹ کرنل امتیاز خان، اے پی اے بائزئے پیر عبداللہ شاہ سمیت مہمند ایجنسی کے جید علمائے کرام، مولانا عبدالحق سنگر، ڈاکٹر مفتی احسان اللہ اور مہمان خصوصی مولانا رفیع اللہ قاسمی اور مولانا ولایت حبیب نے بھی شرکت کی۔ قومی مشران و عمائدین میں حاجی احمد خویزے، ملک محمد فیاض، اے این پی کے راہنماء ملک فضل حالق بھی اس محفل میں شریک تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ کرنل امتیاز خان نے کہا کہ قرانی تعلیمات پر عمل ہی نجات ہندہ ہیں۔ جو قومیں علم کا راستہ اختیار کرتی ہے وہ کامیاب اور کامران ہوجاتے ہے جو قومیں علم سے دور بھاگتی ہے وہ دنیا میں نشان عبرت بن جاتے ہے اور بری طرح ناکام ہو جاتے ہے۔ لھذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے پروگرامات کا انعقاد کرکے ہی ہم امن کا راستہ ہموار کرسکتے ہے۔ انھوں نے پروگرام کا انعقاد کرنے والوں کو سراہا اور کہا کہ ایسے پروگرامات کا انعقاد جاری رہنا چاہئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر عبداللہ شاہ نے کہا کہ قومی عمائدین، ملکان اور علمائے کرام نے اس پروگرام میں شرکت کرکے حُب الوطنی اور دین سے محبت کا ثبوت دیا ہے جو لائق تحسین ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کا ایسے پروگرام کا انعقاد مثالی ہے اور ہماری خواہش ہیں کہ امن کی راہ ہموار کرنے کے لئے مشترکہ اقدامات اُٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ حفاظ کرام کا بہترین آواز میں تلاوت نے ہمارے دل جیت لئے۔ضرورت اس امر کی ہیں کہ ہم اسلام کی صحیح پیغام کو سمجھے کیونکہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور یہی پیغام سیکھ کر ہم امن و امان کو فروغ دے سکتے ہے۔
سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ مہمند ایجنسی کے سربراہ سعید اختر، اے پی اے عبداللہ شاہ اور کرنل امتیاز نے حفاظ کرام میں انعامات تقسیم کئے۔سرحدی دیہات میں ایسے تقریبات کو امن کی قیام کے لئے نیک شگون قرار دیا گیا۔