امرتسر (جیوڈیسک) دہشت گردی پھیلانے اور خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کے جنون میں مبتلا مودی خود بغل میں چھری ، منہ میں رام رام کی عملی تصویر بن گئے ہیں۔
انتہا پسند مودی نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں امن کے پیغام کا نیا راگ الاپا ہے ، اور کہتے ہیں سرحد پار سے آئی دہشتگردی افغانستان اور خطے کے لئے خطرہ ہے ۔ مودی سرکار جنونی سرکار بظاہر دہشت گردوں کا معاون اندر سے بہت ہے مکار۔
امرتسر میں چھٹی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس شروع ہوئی تو پاکستان میں دہشت گردی اور بلوچستان میں مداخلت کے ذمہ دار بھارتی وزیر اعظم نے بھی خطاب کیا ۔ دہشتگردی کو بڑا خطرہ قرار دے کر ثابت کیا کہ وہ کبھی بھی، کہیں بھی، کسی بھی رنگ میں ڈھل کر پینترا بدل سکتے ہیں۔
یہ بھارت اور مودی سرکار ہی ہے جو اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان اور خطے میں بدامنی پھیلانے کاذمہ دار ہے ۔ یہ بھارت ہی ہے جو پاکستان کی ترقی کے ضامن منصوبے سی پیک کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے اور یہ مودی ہی ہیں جنہوں نے اپنے سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹا دعوی کیا اور جب منہ کی کھانی پڑ گئی تو چوہے کی طرح اپنی آبدوز کو پانیوں کی نگرانی کے لئے بھیج دیا۔
ہر طرف سے ناکامی کے بعد اب دور کی کوڑی لائے کہ دہشتگردی کے خلاف عملی قدم نہ اٹھایا گیا تو اس کے پیچھے لوگوں کا حوصلہ مزید بڑھے گا۔
جب سے مودی اقتدار میں آئے ہیں، کبھی بھارت جاسوس طیارہ بھیج پر پاکستان کی نگرانی کی کوشش کرتا ہے، تو کبھی سفارتی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کے مزموم عزائم ، لیکن اسے ہر جگہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔