بیجنگ (جیوڈیسک) بھارت کی جانب سے چین کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر 12 ہزار کے قریب اہلکاروں کی تعیناتی اور 54 نئی چوکیاں قائم کرنے پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت اس طرح کی کوئی کارروائی عمل میں لائی تو چینی لبریشن آرمی کے اہلکار سرحدوں پر جواب دینے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔
دریں اثنا چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ویتام کے ساتھ چین کے متنازعہ علاقوں میں دخل اندازی سے گریز کرے اور تیل نکالنے کی ویتنام کی حکومت کی پیشکش کو مسترد کر دے۔
بیجنگ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان ہیوچن ینگ نے واضح کر دیا بھارت کی جانب سے چین کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر نئے بنکر تعمیر کئے جارہے ہیں جس پر چینی حکومت خاموش نہیں رہے گی۔