مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ سے) مہمند ایجنسی، سرحدی دیہات کے جنگ اور آپریشن کے ہزاروں بے گھر متاثرین کو واپس لانے کیلئے مشترکہ گرینڈ جرگہ۔ بائیزئی سب ڈویژن کے موسیٰ خیل، عیسیٰ خیل کے سینکڑوں عمائدین، پولیٹیکل ایجنٹ مہمند اور ایم این اے کی شرکت۔ علاقے میں امن قائم ہو چکا ہے۔ متاثرین واپس آکر اپنے گھر اور علاقہ آباد کریں۔ امسال علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے خطیر رقم مختص ہے۔ فلاح و بہبود پر خرچ ہونگے۔ پی اے مہمند۔ دہشت گردی واقعات میں عام لوگوں کی عزت اور چادر و چار دیواری کا ٰخیال رکھا جائے۔
ایم این اے بلال رحمن اور عمائدین علاقہ کا جرگہ سے خطاب۔ آئندہ جرگہ کے سیکورٹی فورسز حکام کے ساتھ کر کے ختمی شکل دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر غلنئی میں پولیٹیکل انتظامیہ، بائیزئی قومی مشران اور ایم این اے کا مشترکہ جرگہ غلنئی جرگہ ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں دہشت گردی کی جنگ اور آپریشن سے بے گھر ہونے والے پاک افغان سرحدی علاقوں موسیٰ خیل، عیسیٰ خیل ، خوگا خیل اور دیگر اقوام کے تین سو تک مشران ، پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر، ایم این اے بلال رحمن، اے پی اے پیر عبداللہ شاہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
جرگے سے خطاب کرتے ہوئے قومی مشران ملک باغی جان موسیٰ خیل ، ملک صدبر خان، ملک حاجی منجور خوگا خیل، ملک حضرت اللہ، ملک سعدواللہ، ملک زرجان جڑوبی اور دیگر نے سرحدی علاقوں میں سہولیات کے فقدان اور سرحدی علاقوں کے متاثرین کو آئی ڈی پیز کا درجہ نہ ملنے اور تعمیر نو کیلئے معاوضے سے محروم رکھنے سمیت بلاک شناختی کارڈز ، ڈومیسائل سمیت احتجاجی ذمہ داری کے مشکلات و تحفظات سے حکام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ، پنڈی، لاہور میں رہائش پذیر ہزاروں لوگ اس لئے واپس آنے سے کتراتے ہیں۔ اس لئے ان مسائل پر غور کر کے ہی علاقہ آباد اور ترقی یافتہ بنایا جاسکتا ہے۔ ایم این اے بلال رحمن نے جرگے سے خطاب کر تے ہوئے قومی مشران کے مطالبات کی تائید کی اور مہمند ایجنسی میں دہشت گردی اور تخریب کاری واقعات میں بے گناہ لوگ تنگ نہ کرنے اور چادر و چار دیواری کا خیال رکھنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایم این اے فنڈ سے سرحدی علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہے۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے متاثرین اطمینان کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس آجائے اور اپنے گھر، حجرے اور مساجد آباد کریں۔ حکومتی رٹ بحال ہونے کے بعد علاقے میں بنیادی سہولیات فراہمی کے منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں پر کروڑوں روپے خرچ ہونگے۔ جس میں مذکورہ علاقوں کو ملانے کیلئے روڈ پر بھی کام جلد شروع کیا جائیگا۔ جبکہ ایم این اے فنڈ سمیت سالانہ ترقیاتی فنڈ سے سے ترقی کا عمل جاری ہے۔
Grand Tribal Jirga for IDP,s
جسمیں تعلیم و صحت اور پینے کے پانی کے منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور آپریشن متاثرین اپنے آبائی علاقوں کو واپس لانے میں عمائدین اپنا کردار ادا کریں۔ واپس آنے والوں کا حکومتی سطح پر بھر پور استقبال کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین واپسی کو ختمی شکل دینے کیلئے کمانڈنٹ مہمند رائفلز ، سیکورٹی فورسز حکام ، پولیٹیکل انتظامیہ ، ایم این اے اور قوم کا مشترکہ جرگہ منعقد ہوگا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ واپس آنے والے متاثرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے۔ اور بحالی کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے بھر پور تعاؤن کیا جائیگا۔