اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے بھمبر سیکٹر میں بھارت کی جانب سے بلااشتتعال فائرنگ سے سات فوجی جوانوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدہ کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔
عالمی برادری بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی خقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے کو سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے طلب کر کے بھمبر سیکٹر میں بھارتی اشتعال انگیزی پر احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے احتجاجی مراسلہ بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔