پاک افغان سرحدی علاقے نازیان میں ڈرون حملے سے دس شدت پسند ہلاک ہو گئے

Drone Attack

Drone Attack

خیبرایجنسی (جیوڈیسک) پاک افغان سرحدی علاقے نازیان میں ڈرون طیارے کے حملے میں ہلاکتوں‌ کی تعداد دس ہو گئی۔ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پاکستانی سرحد کے قریب افغان علاقے نازیان میں جاسوس طیاروں نے شدت پسندوں کو نشانہ بنایا اور میزائل داغے ڈرون حملے میں دس شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

پاک افغان سرحد کے قریب دو شدت پسند گروپ پہلے ہی سے آپس میں برسر پیکار ہیں۔ میزائل حملے کے بعد بھی ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں جاری ہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔