بورنو : مسجد پر دہشتگردوں کا حملہ، 44 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Borno

Borno

نائجیریا (جیوڈیسک) کے شمال مشرقی علاقے میں ایک مسجد پر دہشت گردوں کے حملے سے چوالیس افراد جاں بحق متعدد ذخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ ریاست بورنو میں کونگڈوگا کے علاقے میں پیش آیا۔ جو ریاستی دارالحکومت میدوگوری سے پینتیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

واقعہ کے وقت مسجد میں نمازی فجر کی نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے کہ نامعلوم افراد نے مسجد پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کردی۔ جس سے چوالیس نمازی جاں بحق اور چھبیس زخمی ہوگئے۔ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاحال کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔