واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے بوسنیائی سربوں کے سابق لیڈر راڈووان کراجزک کو مسلمانوں کی نسل کشی کے الزامات میں مجرم قرار دیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے ساتھ ہی سابق یوگو سلاویہ کی تاریخ کا ایک دردناک باب بھی ختم ہو گیا ہے۔
محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم بوسنیا میں نسل کشی کی ہولناکیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے۔
ہم سابق یوگو سلاویہ میں تنازعے کے دوران تمام فریقوں کی جانب سے مرتکبہ جرائم کو بھی نہیں بھولیں گے۔