بوسٹن(جیوڈیسک)امریکی ایف بی آئی نے بوسٹن دھماکوں میں ملوث دو مشتبہ ملزمان کی تصاویر اور ویڈیو جاری کر دی، شہریوں سے ملزمان کی شناخت میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔
ایف بی آئی اسپیشل ایجنٹ رچرڈ ڈیسلوریرزنے بوسٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ میراتھون میں بم دھماکوں میں ملوث ملزمان کو کیفردار تک پہنچایاجائے گا۔ان کا کہناتھا کہ دو مشتبہ ملزمان کی تصویریں اورویڈیو جاری کردی ہیں۔
ویڈیو میں دونوں مشتبہ ملزمان کو میراتھون ریس میں چلتے ہوئے دکھایاگیا ہے، تاہم ان سے متعلق زیادہ معلومات نہیں ہیں، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔انھوں نے اپیل کی ہے کہ عوام مشتبہ ملزمان کی شناخت میں مدد کریں۔