بوسٹن (جیوڈیسک) بوسٹن میراتھون دھماکوں کا ایک سال مکمل ہونے پر دھماکوں کے مقام پر ہی دوڑ کا انعقاد، 29 سال بعد ایک امریکی نے کامیابی حاصل کر لی۔ امریکی شہر بوسٹن میں منعقد کی جانے والی میراتھون ریس تقریبا ً29 سال بعد ایک امریکی شہری نے جیت لی۔
گزشتہ سال میراتھن ریس کی اختتامی لائن کے قریب ہونے والے 2 دھماکوں کی وجہ سے اس بار سیکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔ پیر کو ہونے والے میرا تھون دوڑ میں 30 ہزار سے زائد ایتھلیٹس شریک ہوئے، تقریباً 29 سال بعد ایک امریکی شہری نے ریس میں کامیابی حاصل کی۔