بوسٹن (جیوڈیسک) پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے بوسٹن بم دھماکوں کے ملزم جوہر سارنائیف نے چلنا شروع کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان سار نائیف کی والدہ نے کیا۔ جوہر کی ماں زبیدہ سارنیوا نے کہا کہ ان کے بیٹے نے انھیں فون کر کے بتایا ہے کہ وہ اور ان کا ہلاک شدہ بھائی معصوم ہیں۔
سارنائیف پولیس مقابلے میں زخمی ہو گئے تھے۔ اس وقت وہ جیل کے ہسپتال میں قید ہیں۔گذشتہ ماہ ہونے والے بم دھماکوں میں تین افراد مارے گئے تھے جب کہ 260 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ سارنیوا نے اے پی کو بتایا کہ انھوں نے اپنے 19 سالہ بیٹے کے ساتھ گرفتاری کے بعد پہلی بار بات کی ہے۔ سارنائیف خاندان کا مسلسل دعوی ہے کہ دونوں بھائی بم دھماکوں میں ملوث نہیں تھے۔