بوسٹن (جیوڈیسک) امریکا میں ہونے والے CLIFF DIVING مقابلوں میں کولمبین ایتھلیٹ نے جیت کا کارنامہ انجام دے دیا۔ بوسٹن کی بندر گاہ پر بلندی سے بے دھڑک چھلانگیں لگانے کا دلچسپ مقابلہ ہوا، عالمی چیمپئن Orlando Duque نے برتری دکھاتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔
اڑتیس سالہ کولمبین ڈائیور کو اٹھاسی فٹ یا اس زائد بلندی سے کودنا ذرا مشکل نہ لگا۔ انہوں نے چار سو ستانوے اعشاریہ دو صفر پوائنٹ حاصل کر کے سب پر اپنی دھاک بٹھائی۔ فاتح ایتھلیٹ کا اصل جوڑ روسی حریف کے ساتھ پڑا لیکن ٹائٹل کولمبین ڈائیور کے نام رہی۔ دیگر ڈائیورز نے شاندار کرتب دکھا کر شائقین سے داد حاصل کی۔