بوسٹن (جیوڈیسک) بوسٹن میراتھن بم دھماکوں کے مرکزی ملزم زوخر سارنیو کا ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔
اپریل 2013 میں امریکی شہر بوسٹن میں ہونے والی میراتھن ریس میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 264 زخمی ہو گئے تھے۔
میراتھن ریس میں 27 ہزار افراد شریک تھے۔ بم دھماکوں کے مرکزی ملزم جوہر ژرنائیف کے وکیل کے مطابق ان کے موکل نے اقرار جرم کر لیا ہے۔
اب جیوری یہ فیصلہ کرے گی کہ جوہر ژرنائیف کو پھانسی کی سزا سنائے جائے یا نہیں ٹرائل کے موقع پر عدالت کے باہر زخمیوں کے علاوہ لواحقین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔