بوسٹن،امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے گھر کی تصویریں کھینچنے والا گرفتار

John Kerry

John Kerry

بوسٹن (جیوڈیسک) امریکا کے شہر بوسٹن میں پولیس نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے گھر کی تصویریں کھینچنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔بوسٹن میں امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان گیلن جانسن کا کہنا ہے ،جان کیری کے گھر تصاویر کھنچنے والے شخص کی کار سے ایک بندوق بھی ملی ہے۔ گیلن جانسن کا کہنا ہے کہ یہ شخص جان کیری کے گھر کی ایک کھڑکی تصویر کھینچ رہا تھا۔

واقعہ کے وقت جان کیری گھر پر موجود نہ تھے ،وہ اپنی اہلیہ کی عیادت کے اسپتال گئے ہوئے تھے۔ جان کیری کی اہلیہ کا ایک ہفتہ قبل ایک آپریشن ہوا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے اسٹاف نے پولیس کو اس کے بارے میں اطلاع دی، جس نے اسے گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔