ایف سی کے ساتھ جھڑپ، 10 مسلح افراد ہلاک ،15 زخمی

Clash

Clash

تربت (جیوڈیسک) مند میں ایف سی اور مسلح افراد میں جھڑپ کے دوران دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق تربت کے علاقے میں گزشتہ رات سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔

مسلح افراد نے ایف سی کے اہلکاروں پر سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کی ایف سی کی جوابی فائرنگ سے دس مسلح افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ ملا۔

ایف سی ترجمان کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن گزشتہ روز مند میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی جانب سے حملے کے بعد شروع کیا گیا۔ آپریشن علاقے کی کلیرئنس تک جاری رہے گا۔