لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں محمد حفیظ نے کہا کہ وہ آف سپن بائولر نہیں بلکہ سپیشلسٹ بیٹسمین ہیں۔
میچ کے دوران بائولنگ کرنے کے حوالے سے قومی آل راؤنڈر نے کہا کہ یہ ان کی اضافی صلاحیت ہے البتہ وہ بائولنگ میں “دوسرا اور تیسرا” کی ڈلیوری نہیں کرتے، پھر بھی حیران ہیں کہ ایمپائر نے ان کی گیندوں کو مشکوک قرار دیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ گیارہ سال سے اسی ایکشن سے بائولنگ کر رہے ہیں جس وہ تبدیل بھی نہیں کریں۔ ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ وہ ٹیسٹ میں اپنا ایکشن کلئیر کرکے دوبارہ اِن ایکشن ہو جائیں گے۔