لاہور (جیوڈیسک) آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ کو ٹیسٹ دینے کے لیئے پہلے آٹھ فروری کی تاریخ مختص کی تھی لیکن انجری کی وجہ سے قومی کرکٹر اپنے ایکشن کا معائنہ نہیں کرا سکے تھے۔
آئی سی سی نے پی سی بی کی درخواست پر انہیں نو اپریل کو بھارتی شہر چنائی طلب کیا ہے۔ محمد حفیظ اپنے ایکشن کے کلیئر ہونے کے لیئے پرعزم ہیں۔
قومی آل راونڈر کے ایکشن پر گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پابندی عائد کی گئی تھی۔
محمد حفیظ کے ساتھ ویمن کرکٹر جویریہ ودود کے ایکشن کا ٹیسٹ بھی چنائی میں نو اپریل کو شیڈول ہے۔