لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز بدھ سے دبئی میں شروع ہو گی جس کے لئے 16 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ میں محمد حفیظ بھی شامل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
قومی آل راؤنڈر کا بولنگ ایکشن بھارت میں شیڈول چیمپئنز لیگ کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔ اس حوالے سے محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ اب ان کا بولنگ ایکشن مکمل طور پر ٹھیک ہو گیا ہے اور وہ آسٹریلیا کے خلاف بولنگ کرائیں گے۔
محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سے واپسی پر انہوں نے لیجنڈ ثقلین مشتاق سے رہنمائی لی جس سے ان کا بولنگ ایکشن پہلے سے بھی بہتر ہو گیا ہے اور وہ آسٹریلیا کے خلاف بڑا کارنامہ دکھانے کے لئے پرعزم ہیں۔