بولنگ ایکشن : آج مرلی دھرن ہوتے تو وہ بھی معطل ہو جاتے : شہر یار خان

Shaharyar Khan

Shaharyar Khan

لاہور (جیوڈیسک) پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اگر اپیل کرتا تو آئی سی سی انہی شواہد کو اہمیت دیتی جو برسبین کی لیبارٹری میں سامنے آئے اور ظاہر ہے وہ حوصلہ افزا نہیں ہیں۔

شہر یار خان کو امید ہے کہ ثقلین مشتاق کے علاوہ پاکستان کے پاس جو کوچز ہیں ان کی مدد سے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن میں بہتری تین سے چھ ہفتے میں ہو جائےگی تاکہ وہ عالمی کپ میں حصہ لے سکیں۔

دوسری جانب سابق آف سپنر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ انھیں لوگوں کی اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے جو یہ کہہ رہے ہیں کہ ڈھلتی عمر کے سبب سعید اجمل کے لیے اپنا بولنگ ایکشن درست کرنا ممکن نہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اس بارے میں کوئی دعویٰ نہیں کر سکتے لیکن وہ نا امید بھی نہیں ہیں اور سعید اجمل کو اس مشکل سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔