ممبئی (جیوڈیسک) اس سال کی دو فلموں ‘اے دل ہے مشکل’ اور ‘شیوے’ کے پہلے ہفتے کے آخر میں کی باکس آفس کلیکشن پر نظر ڈالیں تو کمائی کے معاملے میں ‘اے دل ہے مشکل’ اجے دیوگن کی ‘شیوے’ سے آگے ہے۔
کرن جوہر کی فلم ‘اے دل ہے مشکل’ کی مخالفت ہونے کی وجہ سے اس بات کا امکان تھا کہ یہ فلم اجے دیوگن کی ‘شیوے’ کے مقابلے اچھی کارکردگی کر سکتی ہے۔
فلم مبصرین کا کہنا ہے کہ پہلے دن ‘اے دل ہے مشکل’ نے 13 کروڑ 30 تیس لاکھ، دوسرے دن 13 کروڑ 10 لاکھ اور تیسرے دن 9 کروڑ 20 لاکھ کی کمائی کی ہے۔
اس طرح تین دنوں میں اس فلم نے 35 کروڑ 60 لاکھ روپے کی کمائی کی ہے۔ اس فلم میں رنبیر کپور، ایشوریا رائے کے علاوہ انوشکا شرما اور فواد خان بھی ہیں۔
دوسری جانب اگر ‘شیوے’ کی کمائی کی بات کی جائے تو، فلم نے پہلے دن 10 کروڑ 24 لاکھ، دوسرے دن 10 کروڑ 6 لاکھ اور تیسرے دن 8 کروڑ 26 لاکھ کی کمائی کی۔ اس طرح ‘شیوے’ نے تین دن میں 28 کروڑ 56 لاکھ روپے کی کمائی کی ہے۔
دونوں فلموں کی کمائی کے درمیان میں تقریباً سات کروڑ روپے کا فرق ہے۔ کرن جوہر کی ہدایت میں بنی ‘اے دل ہے مشکل’ جہاں رنبیر کپور، انوشکا شرما اور ایشوریہ رائے کی زبردست پرفارمنس کی وجہ سے پسند کی جا رہی ہے، وہیں شیوے میں اجے دیوگن کا حیرت انگیز ایکشن اور شاندار لوکیشن لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔
فی الحال ملٹیپلیکس تھیٹر میں ‘اے دل ہے مشکل’ کا پلڑا بھاری ہے، تو سنگل سکرین تھیٹر میں لڑکھڑانے کے بعد بھی ‘شیوے’ کا غلبہ دکھائی دے رہا ہے۔