باکس آفس پر انیمیٹڈ فلم مسٹر پی بڈی اینڈ شرمین کا راج رہا

Mr P Buddy and Sharmeen

Mr P Buddy and Sharmeen

ہالی وڈ (جیوڈیسک) اس ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پر تھری ڈی انیمیٹڈ فلممسٹرپی بڈی اینڈ شرمین کا راج رہا۔ تھری ڈی اینیمیٹڈ فلممسٹرپی بڈی اینڈشرمین 2 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کما کر اس ہفتے پہلے نمبر پر رہی۔ فلم کی کہانی دنیا کے عقلمند سائنسدان کتے اور اسکے ننھے شرارتی مالک کے گرد گھومتی ہے جو ٹائم ٹریولنگ مشین کے ذریعے ایک ایسی انوکھی مہم جوئی پر روانہ ہوجاتے ہیں جہاں انہیں خطرناک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

اس ہفتے دوسرے نمبر پر 2006 میں ریلیز ہونے والی ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم 300 کا سیکوئل 300 رائز آف این ایمپائر رہی۔ایکشن، ایڈونچر اور میدان جنگ کے خونریزی کی منظر کشی کرتی فلم نے 1 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔چمچماتی تیز رفتار گاڑیوں سے سجی ایکشن پیک فلم “نیڈ فور اپیڈ” ریلیز کے پہلے ہفتے 1 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کما کر تیزرے نمبر پر رہی۔