لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ بکس آفس پر کیپٹن امریکہ سول وار نے دی جنگل بک سے تین ہفتوں کی حکمرانی چھین لی۔
رواں ہفتے سپر ہیرو فلم کا راج رہا۔ ماہرین کے مطابق ہفتے کے اختتام تک فلم 206 ملین ڈالر تک بزنس کر سکتی ہے۔
اس ہفتے دی جنگل بُک نے بھی 22 ملین کا بزنس کیا جس کے ساتھ ہی فلم کی کل کمائی 722 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ مادرز ڈے 6 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔